60

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 18-2017ء کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اور صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش کی گئی جب کہ 18ویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں عوامی فلاح اور صحت سے متعلق فیصلوں پر عملدآمد اور ٹیکس، ایل این جی کی امپورٹ سمیت دیگر امور پر لیے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جب کہ 23 دسمبر 2019ء کو41 ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں اوگرا آرڈیننس 2002ء میں ترمیم کا معاملہ، لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کا معاملہ اور معدنیات سے متعلق 1948ء کے ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ کرونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پر غور ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں