215

وزیراعظم کا کل سے بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جارہاہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرےگی، فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں، واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں