185

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب میں پیشی اگلے ہفتے تک موخر کرنے کی درخواست دے دی۔
نیب نے بدھ کو سلیم مانڈی والا کو طلب کر رکھا تھا، نیب نے ان کی درخواست پر 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا اور انہیں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات کے باعث وہ اگلے ہفتے اسی دن پیش ہو سکیں گے۔ نیب نے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں