206

نویں کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن حالات نارمل ہونے تک موخر

لاہور: نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کو تعلیمی اداروں کے کھولنے تک موخر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے تب تک طلبہ کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ جون، جولائی میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن شروع کردی جاتی ہے۔ ہر سال نویں جماعت میں ڈھائی لاکھ سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں