218

نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والے نور بخاری نوزائیدہ کی پیدائش کی خبر کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہیں تاہم گزشتہ دنوں نور کی انسٹاگرام اسٹوریز کچھ اور ہی پیغام دے رہی ہیں۔
اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔
ان قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا کہ جب نور بخاری کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر ‘مائی ہیرو‘ کے کیپشن سے شیئر کی گئی تھی۔ نور بخاری کی بیٹی فاطمہ کے والد بھی عون چوہدری ہی تھے تاہم اب نور کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔اب نور بخاری کی جانب سے نومولود کی چیزوں اور فاطمہ کے ساتھ تصویروں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نور ایک بار پھر والدہ بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں