86

نسیم شاہ کی ڈیوک بال سے دوستی ہو گئی

نوجوان پیسر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کوکابورا گیند جلد خراب ہو جاتی تھی اور اسے چمکانے میں بھی تھوڑی دقت پیش آتی تھی لیکن ڈیوک بال جلد خراب نہیں ہوتی اور میں اسے اپنے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ہوں۔
نسیم شاہ نے ساتھی بولر محمد عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز فاسٹ بولنگ کے لئے سازگار ہیں، آسمان پر بادل موجود ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے، 3 ماہ کے طویل وقفہ کے بعد پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع ملا، اس کا بھرپور انداز میں لطف اٹھا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں، پریکٹس میچ میں بھی ان چیزوں کا خیال رکھا، گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کیا، سویٹر وغیرہ بھی امپائر کو نہیں پکڑائے، جشن منانے کا طور طریقہ بھی بدل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں