3

ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے، پشاور میں تاریخی جلسہ کریں گے ، فضل الرحمان

پشاور: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پشاورمیں عظیم الشان اورتاریخی جلسہ ہوگا جسے روکنے کی حکمرانوں نے بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ناجائز اورنااہل حکومت کے خلاف تحریک جوبن پرہے۔ یہ ناجائز حکومت سب سے بڑاکورونا ہے ان سے نجات مل جائے تو قوم تندرست ہوجائے گی، ہم کوڈ 18 کے خلاف برسرپیکارہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ریاستی اداروں کوغیرجانب داررہناچاہیے کیوں کہ ملک ڈوب رہاہے۔ یہ حکومت انہی کے سہارے آئی اوریہ سہاراختم کردیں۔ ہم قوم اور سٹیبلشمنٹ کوایک ہی صفحہ پرلاناچاہتے ہیں۔ ملک کے مالک عوام ہے اورکوئی نہیں۔ ملک کو خطرہ ہ وتوعوام فوج اورہم سب کواکٹھاہوناچاہیے۔
بجٹ کی سالانہ شرح نمواعشاریہ 4 پرپہنچ گئی ہے ملک معاشی انحطاط کا شکار ہو تو ملک کا وجود خطرے میں پڑجاتاہے۔ ریاستی ادارے اپنا کردارادا کریں۔ ریاستی ادارے ایسی ناجائز حکومت کی پشت پناہی نہ کریں۔ کیاوہ بھی ریاست کے خطرے کے ذمہ دارہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں ںے کہا کہ ایک ٹرمپ توچلا گیا اب پاکستانی ٹرمپ کوہٹاناہے، انڈین ٹرمپ کے بارے میں بھارتی جانیں۔
ہم سب جماعتیں مقاصد کے حصول کے لیے یکسو ہیں۔ یہ حکومت چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے،پی ڈی ایم اپنے بنیادی مقاصداورمنشورکااعلان کرچکی ہے۔ ہم اگلاشیڈول جلد دیں گے جس کے ساتھ تحریک کی اگلی حکمت عملی بھی ہوگی۔ ان کوآرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور انتظامیہ نے تاحال اپوزیشن اتحاد کو جلسے کی اجازت نہیں دی ہے جب کہ خیبر پختون خوا کے صوبائی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کورونا میں اضافہ ہوا تو اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم بھی اپنے ایک بیان میں کورونا وباء کے دوران اجتماعات کے انعقاد پر اپوزیشن پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں