57

نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل غیر آئینی ہے، نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں، فرحت اللّٰہ بابر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے نئے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ پر وزیرِاعظم کو خط بھی لکھا تھا۔فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ جو پٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہیں واپس نہیں لیا جائے گا۔
آئین تمام مذاہب کے لوگوں کو برابر حقوق دیتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل غیر آئینی ہے۔ فرحت اللّٰہ بابر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ حکومت کوئی مسودہ لائی ہے جو نیب سے متعلق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکوائری، انویسٹی گیشن کے دوران گرفتاری کا اختیار چیئرمین نیب کو دینا غلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں