208

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کیخلاف نیب کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے خلاف نیب کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
نیب رپورٹ می کہا گیا ہے کہ شہباز شریف خاندان کے اثاثے بنانے کے ذرائع نامعلوم، جعلی اور خیالی ہیں، 1990ء میں شہباز شریف خاندان کے کل اثاثے 20 لاکھ کے قریب تھے، 1997ء میں وزیراعلیٰ بننے کے بعد خاندان کے اثاثے ساڑھے 3 کروڑ تک پہنچ گئے، 2003ء میں شہباز شریف اور بیٹوں نے پہلی بار الگ الگ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2003ء میں شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے 4 کروڑ سے زائد ہوگئے، 2004ء سے 2008ء تک حمزہ شہباز کے علاہ کسی فرد نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، 2009ء میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب پہنچ گئے، 2018ء میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی کل مالیت 7 ارب سے تجاوز کر گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں