169

ملک کے 61 اضلاع ٹڈی دل کے حملے کا شکار

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔
این ڈی ایم ترجمان کے مطابق ملک بھرمیں 61 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہیں۔ متاثرہ اضلاع میں بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 9 اورسندھ میں 11 اضلاع شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔
ملک بھر میں 1113 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 66 ہزار ہیکٹررقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5600 ہیکٹررقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 2800 ہیکٹر اور پنجاب میں 700 ہیکٹرپرسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 900 ہکٹررقبہ جبکہ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پراسپرے کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں