مزید 5 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے فوٹو: فائل 212

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی،41 جاں بحق

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ،جاں بحق افراد کی تعداد41 ہوگئ پنجاب میں 1131، سندھ 839، کے پی کے 383، بلوچستان 175، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 مریض
کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2818 ہوگئی، تاحال 41 افراد جاں بحق اور 131 صحت یاب ہوچکے ہیںوفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 130 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1131، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 41 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ بلوچستان کا ایک مریض شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے۔پاک فضائیہ نے دالبندین سے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں