67

مظفرگڑھ میں مسافر وین اور کار کے خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ: کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ جھنگ روڈ پر کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں