87

مصر میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی مشروط اجازت

قاہرہ: مصر میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فوج سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ میں نئی ترامیم کی منظوری دی ہے جس میں سے ایک ترمیم کے تحت اب حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے قبل اپنے محکمے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور صرف اجازت نامے کے حامل اہلکاروں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل ایک اور آئینی ترمیم کے ذریعے یہ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح السیسی کے 2030 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے اور نئی ترمیم کے بعد اب ان کے مدمقابل حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں