254

مصباح الحق کا گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلیے بولرز کو ماسک پہنانے کا مشورہ

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلیے بولرز کو ماسک پہنانے کا مشورہ دیدیا۔
ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر نے کہا کہ گیند کو چمکانا بولرز کی عادت بن جاتا ہے، اسی کی وجہ سے میچ کے دوران غلطی سے بھی گیند پر تھوک لگا سکتے ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ ان کو میچ کے دوران مستقل طور پر ماسک کا پابند کردیا جائے یا اسی طرح کی کوئی اور چیز استعمال کی جائے۔
یاد رہے کہ کرکٹ کی واپسی کیلیے آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز میں گیند چمکانے کیلیے تھوک کے استعمال کی ممانعت کیساتھ، کھلاڑیوں کی کیپ، عینک اور سویٹر وغیرہ ایمپائرز کے سپرد کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے،تاہم بولرز اور مختلف فیلڈرز کے ہاتھوں میں جانے والی گیند کو کورونا فری رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں