63

مشکوک لائسنس پر پی آئی اے کے 34 کپتانوں کو شوکاز نوٹس

لاہور: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے توسط سے 34 کپتانوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے14دن کے اندرتحریری طور پر جواب طلب کرلئے۔ سی اے اے نے کہا ہے کہ کپتان لائسنس سے متعلق ذاتی حیثیت میں اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں، جواب نہ دینے کی صورت میں انسانی زندگی اور املاک کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں وفاقی حکومت کو ان کپتانوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے خواتین سمیت 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے تھے۔ ان میں سے 18کپتانوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔
ان کپتانوں پر بین الاقوامی طور پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ سی اے اے کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتب ہوئے ہیں۔ سی اے اے کے مطابق فرانزک آڈٹ کرنے کے بعد کپتانوں کے کے لائسنس معطل کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں