61

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مزید 7 مقامات بند کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مزید 7 مقامات کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن کے تمام بلاکس بند رہیں گے، ڈی ایچ اے، گلشن راوی اور والڈ سٹی کے تمام علاقے بند کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جوہر ٹاؤن مکمل بند نہیں ہوگا، صرف چند علاقے جو پہلے بند تھے وہی بند رہیں گے، بند کئے گئے علاقوں سے صحافیوں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
لاہور کے بند کئے گئے علاقوں میں سرکاری آفیشلز، وکلاء، فارمیسی اسٹاف، گراسری اسٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں