202

مالی تعاون کے پروگرام کے اہداف کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ بات جاری ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے مالی تعاون کے پروگرام کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی تھی، جس کی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ نے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت بدستوربرقرارہے، اس ضمن میں پاکستان کے حکام کے ساتھ تکنیکی نوعیت کی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بننے والے حالات اورتوسیعی فنڈ سہولت کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے ہمارا پاکستان کے ساتھ تعمیری رابطہ ہے تاکہ دوسرے جائزہ کا جلد ازجلد مثبت حل نکالاجاسکے، پاکستان توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزہ کو جلد ازجلد مثبت اختتامیہ تک لانا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں