59

ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی. شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت کا روپ دیا اس کی اہمیت اب مزید واضح ہو گئی ہے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دیں، اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے خودانحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہو گا، ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کے لئے وقف کر دیا۔ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔ مادر وطن کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں