7

مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم پیدائش منایا گیا

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی بہن اور مادرملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم پیدائش منایاگیا۔
سن 1893ء میں کراچی میں پیدا ہونے والی فاطمہ جناح کو بچپن سے ہی اپنے بھائی محمدعلی جناح سے بے انتہا محبت تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی کی طرح اعلی تعلیم حاصل کی۔ ڈینٹل سرجن بن گئی ۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں اورخواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ہرمشکل وقت میں بھائی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ایسوسی ایشن بنائی۔ قائداعظم کی وفات کے بعد فاطمہ جناح پر بہت مشکل وقت آیا۔ ان کے خطاب پر پابندگی لگا دی گئی۔ انہوں نے 1955ء میں مائی برادر کے نام سے کتاب لکھی جو بتیس برس بعد 1987ء میں شائع کی گئی ۔ فاطمہ جناح نے 1965ء میں فوجی آمر ایوب خان کے خلاف صدارتی انتخاب میں حصہ لیا لیکن دھاندلی کے ذریعے آپ کو شکست دے دی گئی۔ فاطمہ جناح کا نو جولائی 1967ء کو کراچی میں انتقال ہو گیا۔ آپ کی نمازجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں