56

لیگی کارکنا ن پر تشدد کرانے پر حکومت کو شرم آ نی چاہیے ،ثمینہ شعیب

مسلم لیگ ن نے کبھی بھی قانو ن کوہا تھ میں لینے کی کو شش نہیں کی بلکہ ہمیشہ قانو ن کااحترام کیا
مریم نواز کے ساتھ جس طرح کا واقعہ پیش آیا اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے،گفتگو
راولپنڈی(جاگیر نیوز)مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی رہنماء ثمینہ شعیب نے کہا ہے کہ حکومت اور آمریت میں ذرا بھر بھی فرق نہیں رہا مریم نواز کے ساتھ جس طرح کا واقعہ پیش آیا اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ۔عمران خان اور ان کے حواری انتقامی سیاست کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔لیگی کارکنا ن پر تشدد کرانے پر حکومت کو شرم آ نی چاہیے ،نیب نے اگر مر یم نواز کو طلب کیا ہی تھا تو ان سے تحقیق کرنے سے انکار کیو ں کیا،مسلم لیگ(ن) کو جھکانے کے خواب دیکھنے والے پرو یز مشر ف کے انجام سے سبق حا صل کر یں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر امن اور محب و طن جماعت ہے اس نے کبھی بھی قانو ن کوہا تھ میں لینے کی کو شش نہیں کی بلکہ ہمیشہ قانو ن کااحترام کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ملکی اداروں نے بلا یا تو مسلم لیگ کے قا ئد میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھو ڑ کر پاکستان آ ئے اورانہو ں نے تمام مقد ما ت کا سامنا کیا ، میاں حمزہ شہباز ایک سا ل سے اداروں کی تحو یل میں ہیں ۔ نیب آ فس کے سامنے کارکنان اور شہریو ں پر بد تر ین شیلنگ اور لا ٹھی چار ج کر کے انہیں اشتعال انگیزی پراکسایا گیا جو قا بل مذمت ہے۔اس طرح کے اقدامات سے حکومتیں چلتی نہیں گرتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں