58

لڑکی کی لڑکی سے شادی، دولہا کے وارنٹ گرفتاری جاری، طلاق نامہ بھی مسترد

راولپنڈی: عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دولہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دولہا علی آکاش اور دولہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔ دولہا کے وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دولہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دولہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل دولہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت کل بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں