198

لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں