225

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات 17 اے ایس ایف اہلکار کورونا وائرس کے شکار نکلے

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے 17 اہل کاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں مختلف کورنٹائن سینٹرز بھیج دیا گیا۔
ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں لاہور ائیرپورٹ پر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی دینے والے اہل کاروں کے جب ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے 17 اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔
کورونا وائرس کے شکار ان افراد کو ایکسپو سینٹر سروس ہسپتال اور یو نیورسٹی میں قائم کورونا سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر کورونا وائرس سے کوئی آفیسر اور اہلکار جاں بحق نہیں ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر فضل الرحمان ہارٹ اٹیک اور سب انسپکٹر اسحاق کسی اور وجہ سے جاں بحق ہوئے، جن اہلکاروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں