70

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے قوم سے حوصلہ افزائی کی اپیل کردی

اولڈ ٹریفورڈ: قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے قوم سے حوصلہ افزائی کی اپیل کردی۔
ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی پر مداحوں کی طرح ہم بھی دل شکستہ ہیں مگر اسے ہی کرکٹ کہتے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جاری کی جانے والی تحریر میں انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست کے درمیان بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے اور ہار کے بعد خود کو کوسنا بھی بہت آسان ہوتا ہے، مگر ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور میچ کے آخری سیشن کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس ٹیسٹ میچ گرفت برقرار رکھی۔ مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً ہمیں اپنے کھیل میں 10سے 15فیصد مزید بہتری لانے اور دباﺅ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، مگر ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مایوسی ضرور ہے مگر ہمیں اسے اپنے ذہنوں پر طاری نہیں رکھنا ورنہ واپسی مشکل ہوگی اور پلیئرز بھی بھروسہ ہے کہ وہ ابھی واپس آسکتے ہیں، قوم ہمیں سپورٹ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں