205

فیڈرل کالجز میں آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام کالجز میں 7جولائی سے آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام کالجز میں 7جولائی سے آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے اساتذہ کو آن لائن کلاسیں پڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ تربیت نہیں دی گئی نہ تمام اساتذہ کو گھروں میں لیپ ٹاپ اوربلا تعطل انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہے، لہذا آن لائن کلاسیں پڑھانے کیلئے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کالجز نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈگری کلاسز کیلیے لیکچررز اور پروفیسرز کو آگاہی دیدی ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ انھیں کالجز میں بلا کر لیکچر ریکارڈ کر لیے جائیں ،ان کے لئے بغیرتربیت اور وائٹ بورڈ کے استعمال پڑھانا مشکل ہو گا۔ ہم کلاس رومز میں بچوں کو وائٹ بورڈ پر پڑھانے کے عادی ہیں، اپنے گھروں پر ہم کس طرح طلباء کو وائٹ بورڈ پر آن لائن پڑھا سکیں گے ،آن لائن تدریس کا ہمیں کوئی تجربہ ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں