178

غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیدی

غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز ،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتا ہیں اور منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں جب کہ منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں