8

عمر قید پانے والا مجرم جیل سے سابقہ بیوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے لگا

کراچی: عمر قید پانے والا مجرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے چیلنج بن گیا اور سینٹرل جیل سے سابقہ بیوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے لگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں مجرم نعیم شیخ کی سابقہ اہلیہ اسما مشتاق تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اسما مشتاق کے وکیل نے موقف دیا کہ مجرم نعیم شیخ واٹس ایپ کے ذریعے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، میری موکل نے 2017ء میں نعیم شیخ سے خلع لی تھی بعد میں نعیم شیخ نے مجھ پر حملہ کیا میرے مامو ہلاک اور میں زخمی ہوگئی تھی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 2019ء میں ٹرائل کورٹ نے مجرم نعیم شیخ کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، 2019ء سے مجرم مسلسل جیل سے دھمکا رہا ہے، وہ جیل سے باہر آتا جاتا رہتا ہے اور مجھے تصویریں بھی بھیجتا ہے۔
درخواست گزار نے حراساں کرنے سے متعلق ثبوت عدالت میں پیش کردیئے جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہراسمنٹ سے متعلق نئی درخواست داخل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں