180

عمران خان حقیقی لیڈر،پیغام گھرگھر پہنچائیں گے،گلزار فاطمہ

پرائمری سکول کو پولٹری فارم میں تبدیل کرنے پر بہت افسوس ، سوچ اور فکر کا یہی فرق تحریک انصاف لائی ہے،عنبریں ترک
مظفرآباد(جاگیر نیوز)مظفرآباد شوائی حلقہ 1ترک ویلفیئر سوسائٹی آذادکشمیر ، کوارڈنیٹر ساجد عثمانی ترک صاحب اور اشفاق عثمانی ترک صاحب کی طرف سے محترمہ عنبریں ترک انفارمیشن سیکرٹری انصاف وویمن ونگ آذادکشمیر کے اعزاز میں رکھے گئے پروگرام میں محترمہ گلزار فاطمہ جنرل سیکرٹری ،انصاف وویمن ونگ ، آذادکشمیر و سابق ایم۔ایل اے آذادکشمیر ، کی زیر صدارت خواتین کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈویژن جنرل سیکرٹری ، شاہدہ نقوی اور سابق سیکرٹری اطلاعات مظفرآباد ڈویژن ،سحرش کاظمی اور شازیہ ترک نے بھی شرکت کیپروگرام میں کثیر تعداد میں ترک خواتین نے انصاف وویمن ونگ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا پرجوش استقبال کیاپروگرام کی میزبان انصر ترک صاحبہ نے مہمان خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذادکشمیر کی ترک کمیونٹی محترم عمران خان کی شکرگذار ہے کہ ڈرامہ سیریل ارتغرل سرکاری چینل پر چلا کر ایک طرف تو مسلمان اسلاف کے کارناموں کی یاد تازہ کی وہیں نئی نسل کو جذبہ جہاد سے سرشار کیامحترمہ گلزار فاطمہ نے ترک کمیونٹی کی خواتین سے بات کرتے ہوئے کیا کہ انہیں فخر ہے کہ آج اس قوم کیدرمیان موجود ہیں جو دین اور وطن کی محبت سے سرشار ہیں انہوں نے مذید کہا کہ انہیں بطور سیکرٹری ریڈ کریسنٹ ترکی سے آئے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس بات نے بہت متاثر کیا وہ اپنی زبان اور مذہب سے محبت تھی اور پاکستان کی عوام کے لیئے ان کی محبت غیر مشروط تھی آج کشمیر میں مقیم اس عظیم قوم کو عظیم لیڈر عمران خان کا پیغام دینے آئی ہوں کیونکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس نے نا صرف مئسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا بلکہ آذادکشمیر کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھا انہوں نے کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر ہو یا ہیلتھ کارڈز کا اجرا ، آذادکشمیر کا بجٹ ہویا لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں کو بلا تصویص کیش کی فراہمی ، کشمیری قوم ہمیشہ سے عمران خان کی اولیت رہی ہے اس موقع پر محترمہ عبریں ترک نے حلقہ نمبر 1 کی ترک کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ ایک میں ترک کمیونٹی کا ووٹ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ گذشتہ دو دہائیوں سے حلقہ ایک کے ووٹر کو اس کے حقوق نہیں ملے جو ملنے چاہیے تھے 90فیصد شرح تعلیم ہونے کے باوجود لوگ بے روزگار ہیں یا ایڈہاک تعیناتی پر ہیں نہاہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شوائی کے پرائمری سکول کو ہولٹری فارم میں تبدیل کر دیا گیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ سوچ اور فکر کے اسی فرق نے انھیں مجبور کیا کہ وہ تحریک انصاف کو جوائن کریں انشااللہ اپنے قائدین عمران خان ، سیف اللہ خان نیازی ،چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ، بیرسٹر سلطان محمود صدر پاکستان تحریک انصاف آذادکشمیر اور عبدل ماجد خان جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آذادکشمیر ،کی رہنمائی میں خواتین ونگ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے محترمہ شاہدہ نقوی ، ڈویژن جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے کر عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک اعلی سوچ کے حامل مسلمان لیڈر ہیں ۔انہوں نے خواتین کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے کی پڑھی لکھی خواتین کی تعداد دیکھ کر انہیں یقین ہو چلا ہے کہ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف ہی اس بار کامیاب و کامران ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں