242

علی ظفر نے ذہنی تناؤ سے نجات کا نسخہ بتا دیا

کراچی: اداکار و گلوکار علی ظفر نے ذہنی تناؤ سے نجات کا نسخہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سارے گاما‘‘ کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں جس سے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوگی۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ذہنی تناؤ سے نجات کا نسخہ پیش کیا اور کہا کہ ایک کام بہت آسان ہے جو کہ آپ لوگوں کو روز کرنا چاہیے اور وہ کام ’سارے گاما ‘ کا ساز ہے۔

گلوکار نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ سارے گاما کو اپنی روٹین کا حصہ بنالیں اور روز صبح دانت برش کرنے کے بعد ایک سانس میں یہ ریاض کرنے کی کوشش کریں جو کہ بہت ہی آسان ہے اور آپ بھی اسی طرح اپنی ویڈیو بنا کر کسی بھی گلوکار کو ٹیگ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں