227

عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے

کراچی: ذاکر اور عالم دین علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے۔
معروف عالم دین طالب جوہری کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ طالب جوہری کے بیٹے ریاض جوہری نے انتقال کی تصدیق کی۔
طالب جوہری کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، علامہ طالب جوہری کی میت رات گئے انچولی امام بارگاہ منتقل کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں