247

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو مداح کی اسلام قبول کرنے کی خواہش

کراچی: گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نے نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مداحوں پر رقت طاری کی بلکہ ان کے غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کردیا۔ کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی جارہی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی دو روز قبل سوشل میڈیا پر اذان کی ویڈیو شیئر کی۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں