7

عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا وہ خود پیش ہوا،والد کا انکشاف

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس نے گرفتاری پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق عابد ملہی کے والد اکبر ملہی نے کا کہنا ہے کہ عابد علی کو خالد بٹ نامی مقامی شہری کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ میں نے عابد علی کو اپنے گھر مانگا منڈی بلا کر پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم عابد ملہی نے فون کرکے گرفتاری دینے کی خواہش ظاہرکی۔

اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے پیش کیا گیا ہے۔ عابد کو خود خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔ اکبر ملہی نے مطالبہ کیا کہ عابد کی گرفتاری کے بعد ہماری خواتین کو بھی رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرکے عدالت میں پش کردیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں