209

عابدعلی کا مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: قومی ٹیم کے بلے باز عابدعلی نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹیسٹ اوپنر عابدعلی نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدثر نذر چلے گئے لیکن وہ بہت یاد آتے رہیں گے۔
سوشل میڈیا اکاونٹ پر عا بد علی نے لکھا ہے کہ مدثر نذر نے مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت محنت کرنے کے لیے بیدار رکھا۔میری طرح کئی کرکٹرز کا مشکل وقت میں خیال رکھنے اور ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔مودی پاجی آپ کا شکریہ، ہارون رشید اور آغاز زاہد کے لیے بھی عابدعلی نے دعائیں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں