272

طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کے سیمپلز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے

لاہور: ایئربس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 52 مسافروں کے سیمپلز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے۔
کراچی میں حادثے کے شکار طیارے کے 52 جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے سیملپز پنجاب فرانزک لیب پہنچ گئے اور ان پر کام شروع کردیا۔
ڈی جی فرانزک لیب لاہور ڈاکٹر اشرف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ فرانزک لیب کی خصوصی ٹیم سیمپلز لینے کراچی گئی تھی جو واپس لاہور پہنچ گئی ہے۔
پنجاب فرانزک لیب کو 52 نعشوں کا نمونہ دیا گیا ہے جن کا ڈی این اے کیا جائے گا اور آئندہ تین روز میں نتائج دے دیئے جائیں گے، سیمپلز پر کام شروع کردیا گیا ہے، جیسے ہی رزلٹ آئیں گے حکومت کواطلاع کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں