92

صدر ٹرمپ نے مخالف امیدوار جوبائیڈن کو ہیلری کلنٹن سے بھی کمزور قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو سابق حریف ہیلری کلنٹن سے بھی کمزور قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بآسانی دوبارہ الیکشن جیت جائیں گے تاہم تسلیم کیا ہے کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ انہیں ہرا بھی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہر ماہ امریکا بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ تیسرے کوارٹر میں جی ڈی پی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم نہ ہو، وہ سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں کہ امریکا نہ کھلے۔یاد رہے 2016ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن نے بطور ڈیموکریٹ امیدوار حصہ لیا تھا، حیرت انگیز طور پر پہلے آنے والے انتخابی نتائج ہیلری کے حق میں تھے پھر نتائج نے پلٹا کھایا اور ٹرمپ صدر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں