64

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست 2020ء کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020ء جمعرات کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں