76

صبا قمر نے خود پر حملے کی تردید کردی

کراچی: اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ان پر حملے اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی تردید کی ہے۔
اداکارہ صبا قمر کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’افسوس کہ آج گھر جارہی تھی تو کچھ افراد کی جانب سے مجھ پر حملہ کیا گیا اور میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ ہم کیسی قوم ہیں جب اللہ کی ایک بندی معذرت کربھی رہی ہے اپنی غلطی کی پھر بھی مجھے ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔ ‘‘ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کی کہ ان پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور یہ ٹوئٹ جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔ صبا قمر نے ان کے نام سے مزید جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کراتے ہوئے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر بھی نہیں ہوں میرے نام سے یہ تمام جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں۔ واضح رہے کہ صبا قمر ان دنوں مسجد میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے باعث شدید تنقید کا شکار ہیں۔ جس پر صبا قمر اور گلوکار بلال سعید ناصرف معافی مانگ چکے ہیں بلکہ اس بات کی یقین دہانی بھی کراچکے ہیں کہ مسجد کے اندر فلمایا گیا حصہ ویڈیو سے ہٹادیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں