76

صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست

کراچی: لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے اداکاروں، ڈائریکٹر سمیت دیگر کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے رقص کے خلاف کراچی کے لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے اداکاروں، ڈائریکٹر سمیت دیگر کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹی وی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کیا، سوشل میڈیا پر رقص کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا، اداکارہ صباء قمر، بلال سعید، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیت دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اداکاروں سمیت دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صبا قمر, بلال سعید اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں