233

صباءقمر کا فون ہیک کرنیوالے شخص کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
کراچی: نامعلوم نوجوان نے اداکارہ صباء قمر کا فون ہیک کرلیا جس کے بعد صباء نے سائبر کرائم سے رابطہ کرکے اس شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز صباء قمر کی مینجر مشل چیما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں صباء قمر کے نمبر سے کسی شخص نے فون کیا وہ شخص آواز سے کوئی نوجوان لگ رہا تھا جب میں نے اس سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ اسے یہ فون اس پارک میں ملا ہے جہاں صباء قمر جاگنگ کے لیے جاتی ہیں اور فون بھی ان لاک تھا۔ وہ لڑکا مجھ سے مسلسل پوچھ رہا تھا کہ کیا یہ صباء قمر کا نمبر ہے تاہم جب میں اس پر چلائی تو اس نے فون بند کردیا۔
مشل چیما نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جب میں نے صباء قمر کو کال کی تو انہوں نے کہا کہ وہ گھر پر ہیں، بعد ازاں ہمیں احساس ہوا کہ شاید کسی ایپ کی وجہ سے اس شخص نے فون ہیک کرلیا۔ لیکن اب سب کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں