188

شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہو جائینگے

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، ترجمان ریلوے آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔ وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری صحت یابی کے لئے دعائیں کیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کا خصوصاً مشکور ہوں جو میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔
وزیرریلوے شیخ رشید کو 14 جون کو حالت خراب ہونے پر ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا۔
کوویڈ ۔19 کا نشانہ بننے والے سیاستدانوں میں دو سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں