125

شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دے دیا

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا ہے اور کہاہے کہ اس چیلنج کو پورا کرکے مجھے ویڈیو بھیجیں۔

شہزاد رائے نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں دیکھنے میں یہ کافی خطرناک اسٹنٹ لگ رہا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے تمام فالوورز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو مجھے اس کی ویڈیو بنا کربھیجیں یہ آپ کے لیے چیلنج ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو اسٹنٹ کرتے وقت احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لوگ شہزاد رائے کے اس کرتب کی نہ صرف تعریف کرتے رہے بلکہ کچھ لوگ تو حیرانی سے پوچھ بیٹھے کہ شہزاد رائے بھائی نے کون سا جوانی کا چورن کھا لیا ہے پوری قوم کی سمجھ سے باہر ہے۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کا چیلنج قبول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں