192

شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ان کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے، مریم

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھو تم لوگوں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کردیا، ان کا کورونا پازیٹو ثابت کرتا ہے کہ ان کے تحفظات غلط نہ تھے۔
مریم نواز نے شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہاکہ شہبازشریف تمام انتقامی کارروائیوں کی شدت بارے جانتے ہوئے بھی لندن سے واپس آئے۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ شہبازشریف قطعی طورپر احتساب کے عمل سے بچنے کی کوشش نہیں کررہے، اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی پہلے سے کمزور صحت کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، انکی صحت بارے جانتے ہوئے یہ سب کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا، اللہ تعالی شہبازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں