66

شاہد آفریدی بیٹیوں کیساتھ کراچی میں ہونیوالی بارشوں سے محظوظ ہونے لگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں ہونے والی بارشوں سے محظوظ ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ شاہد خان نے اپنی بیٹیوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی، تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔
شاہد خان آفریدی نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے، شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں