66

سیریز برابری کیلیے اظہرعلی کو میدان میں دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے، سلیم ملک

لاہور: سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ دفاعی کرکٹ سے ٹیسٹ میچز نہیں جیت سکتے، اظہر علی کو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے تا کہ چوتھی اننگز میں اس کی لیگ بریک بولنگ سے انگلینڈ کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیا جاسکے، یاسر ایک میچ ونر ہے اور کامیابی کے لیے اس کی پرفارمنس اہم ہوگی۔ سلیم ملک نے کہا کہ کپتانی ایک مشکل آرٹ ہے، اظہر علی پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے کے بعد چھٹی وکٹ لینے کے لیے پریشر بڑھانے میں ناکام رہے، جیت کے قریب پہنچ کر اس طرح کے میچز ہارنے کا بہت دکھ ہوتا ہے، دفاعی کرکٹ سے ٹیسٹ میچز نہیں جیت سکتے، جارحانہ انداز سے ہی مخالف ٹیم کو پریشان کیا جاسکتا ہے، سیریز برابر کرنی ہے تو پھر اظہر علی کو بھی میدان میں دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں