240

سپیکر پنجاب اسمبلی سے سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعید رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگی رہنماؤں کیساتھ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں