55

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شاہد سرور شہید کی یاد میں چوکیوں میں پودے لگائے

پودے لگانے کا مقصد شاہد سرور شہید کو دلوں میں زندہ رکھنا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک
شاہد سرور شہید نے فرض کی خاطر جان دے کر ہمارے لیے ایک مثال قائم کی۔ ملک عظمت
راولپنڈی(جاگیرنیوز)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹاﺅن سرکل ملک عظمت نے شاہد سرور شہید کی یاد میں شاہدسرور شہید ٹریفک چوکی کمیٹی چوک اور چاندنی چوک ٹریفک چوکی میں پودے لگائے۔اس موقع پر انچارج ٹریفک نیوٹاﺅن سرکل انسپکٹر ہمایوں،انسپکٹر فیصل سواتی ،انسپکٹر واجد بٹ ،ڈیوٹی آفیسر حسن افتخار اور فیصل گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی ایس پی ٹریفک ملک عظمت کا کہنا تھا کہ ٹریفک چوکیوں میں پودے لگانے کا مقصد شاہد سرور شہید کو اپنے دلوں میں زندہ رکھنا ہے ۔شاہد سرور شہید نے فر ض کی ادائیگی کے دوران جان دے کر ہمارے لیے ایک مثال قائم کر گیا۔جس نے ہمیشہ ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری کی اور قانون کے نفاذ کے لیے جرات اور بہادری سے روزہ کی حالت میں اپنی جان قربان کر دی لیکن قانون کے نفاذ کو یقینی بنا گیا۔شہید کی ایمانداری، جانفشانی اور بہادری سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس کے لیے مشعل راہ ہے۔شاہد سرور شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں