91

سوشل میڈیا پر تنقید کی پاداش میں نجی یونیورسٹی نے طلبہ کو سزائیں سنا دیں

لاہور: سوشل میڈیا پر تنقید کی پاداش میں نجی یونیورسٹی نے طلبہ کو سزائیں سنادیں، شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے تین طلبہ کو روزانہ ایک گھنٹے تک کیمپس کی صفائی کی سزا دی گئی اور ایک ایک گریڈ بھی ڈاؤن کر دیا گیا۔
طلبہ کو سوشل میڈیا پرنجی یونیورسٹی کی انتظامیہ پرتنقید مہنگی پڑ گئی، یونیورسٹی انتظامیہ نے ناقد طلبہ کوسزائیں دے دیں ، جامعہ کی انتظامیہ نے 25 طلبہ کو شوکارزنوٹس جاری کردیئے۔ تین طلبا کو یونیورسٹی اوپن ہونے کے بعد روز ایک گھنٹہ ایک ہفتے کیمپس میں صفائی کرنا ہوگی ، کچھ طلباء کے ایک ایک گریڈ کو ڈاؤن کردیا گیا ہے ، طلباء 15 دن کے اند سزاؤں کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ انتظامیہ کاکہنا ہےکہ طلباء کی جانب سے انتظامیہ اور اساتذہ کے حوالے سے قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیا گیا ، اس صورتحال پر طلبہ نے مؤقف اختیارکیا کہ بے جا کارروائی کی گئی، تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں