232

سندھ میں ایک دن کے دوران 320 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی: سندھ میں مزید 320 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں آج 320 نئے کیسز آئے ہیں،سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے پورے ملک میں 10 ہزار کیسز ہوگئے ہیں۔ ان 320 میں سے 308 کورونا کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع جنوبی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد یہاں تعداد 578 ہوگئی ہے، ضلع غربی میں آج 48نئےکیسز آنےکےبعد مقامی منتقلی کے 258 کیسز ہوگئے،ضلع شرقی میں 42 نئے کیسزرپورٹ،مقامی منتقلی کے 448 کیسز ہوگئے ہیں۔ ملیر میں 15نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی، کورنگی میں آج 16 نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ کورونا سےمزید 3 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد جاں بھق افراد کی تعداد 69 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے 229 کیسز ہیں، آج 19نئے کیسز آنے کے بعد حیدرآباد میں مقامی منتقلی کے 71 کیسز ہوگئے،سکھر میں بھی مقامی منتقلی کے7کیسز سامنےآئےہیں، اس طرح وہاں کورونا وائرس کے 347 کیسز ہیں۔ لاڑکانہ میں مقامی منتقلی کے 23 کیسز ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کےکیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس صورتحال میں ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی، میں آپ سے التجا کروں گا کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں، اس احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور شہریوں کی زندگی سمائی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں