63

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر اس بار صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 24 ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور اس دوران ہی کھانے کا وقفہ لیا گیا۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔
کپتان اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس وقت عابد علی اور بابراعظم وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، فواد عالم 11 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے آخری بار 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں