242

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو بھی کورونا وائرس کا خدشہ

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو کورونا وائرس کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کورونا وائرس کا خدشہ ہونے پر سندھ حکومت سے گھر میں ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی ہے، 74 سالہ صادق محمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے مسلسل کھانسی کا شکار ہوں جب کہ گلے میں سوزش بھی ہے۔
صادق محمد نے کہا کہ ضعیف العمری کی وجہ سے اسپتال جا کر ٹیسٹ نہیں کراسکتا، وہاں پر کرونا کے مریضوں کی آمد کا بھی خدشہ ہوگا لہذا میری درخواست ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ گھر میں ہی کرادیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ ہمارا اثاثہ ہیں، آپ کا ٹیسٹ کرواتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے محمد صادق کے گھر پر ٹیم بھیج کر ان کا سیمپل لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد صادق کا رزلٹ آنے کے بعد مجھے آگاہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں